لاہور(جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا میں ڈالنے کے لیے “مارچ کا ناٹک” رچایا جا رہا ہے جس کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندورنی و بیرونی محاذ پر سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں عام انتخابات میں تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
بروقت انتخا بات کا انعقاد ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی قوت سے عام انتخابات کو التوا میں ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنائے گی اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔