اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی تقرریوں پر اٹارنی جنرل سے 3 ہفتوں میں جامع جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی بینچ نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سابق سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں ہیں جن میں پورٹ قاسم اتھارٹی میں 686 تقرریوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 31 جنوری 2011 کے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود 300 مزید بھرتیاں کی گئیں، کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا گیا جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ غیر قانونی تقرریوں اور توسیع ملنے والوں میں چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل محمد شفیع سمیت 22 افسران شامل ہیں۔