پشاور : ڈبگری میں فائرنگ ، صدر پی پی کرم ایجنسی ڈاکٹر ریاض جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پاکستان پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر اور معروف معالج ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ کو پشاور کے علاقے ڈبگری میں قتل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر ریاض حسین شاہ معمول کے مطابق ڈبگری میں مشن اسپتال کے قریب واقع اپنے کلینک آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

ڈاکٹر ریاض کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جارہا تھا مگر انہوں نے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج منتقل کر دی گئی۔

ڈاکٹر ریاض پر 2008 کے عام انتخابات کے موقع پر بھی پارا چنار میں خود کش ہوا تھا، جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم تاہم 65 افراد جاں بحق ہو گئے ، اسی وجہ سے اس حلقے میں انتخابات بھی ملتوی ہو گئے تھے۔