لندن (جیوڈیسک) لندن یورپی یونین میں شامل یورو زون کے 17 رکن ملکوں میں بے روزگار افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی ایجنسی یورو اسٹیٹ Eurostat کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2012 میں ان ملکوں کے 18.82 ملین افراد بے روزگار رہے۔
جو مجموعی آبادی کا 11.2 فیصد ہے۔ 2011 میں اسی ماہ مقابلے میں یہ تعداد 2 ملین زائد تھی، سب سے زیادہ بے روزگاری اسپین اور یونان میں دیکھی گئی، جہاں ہر چوتھا آدمی ملازمت کی تلاش میں ہے۔