واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا ہے کہ میں تھک چکی ہوں، اب آرام کرنا چاہتی ہوں، عہدہ چھوڑنا یقینا کڑوی گولی کے مترادف ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ قدرے توقف کے لئے انتہائی فاسٹ ٹریک سے الگ ہونے کی منتظر ہیں تاہم وہ ضروری طور پر اسے ریٹائرمنٹ قرار نہیں دیں گی۔ ایک ماہ قبل علیل ہونے کے بعد اپنی پہلی سرکاری مصروفیت کے بعد کیمروں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں واپسی کا شوق پیدا ہوا ہے۔
میں کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے آپ سب کی کمی محسوس کی ہے۔ میں یہ تو نہیں کہوں گی کہ عام حالات کے تحت ایسا ہوا ہے۔ وہ محکمہ خارجہ میں کام پر واپس آنے کے صرف تین روز بعد آئرلینڈ میں متعین امریکی سفیر ڈان رونے کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شریک تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کیری کو ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جن کی امریکی صدر باراک اوبامہ کی طرف سے ان کی نامزدگی کی سینٹ نے ابھی توثیق کر لی ہے۔
انہوں نے کہا یقینا یہ کڑوی گولی کے مترادف ہے کیونکہ میرا انتہائی غیر معمولی تجربہ ہے اور میں نے لوگوں کی حیران کن ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں فیصلہ جہاں تک ممکن ہو سکے اختتام کرنے کے لئے ان کے آخری چند ہفتوں میں ہر ممکن کرنے کی منتظر ہوں۔