شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ بم دھماکوں کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرنے والے سفاک درندے ہیں اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیںکوئٹہ میں دہشت گردی کے اس پیغام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔