صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے سید احمد محمود کی دعوت پر ان سے ملاقات کر کے ان کو مبارک باد پیش کی
Posted on January 11, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات(جی پی آئی)پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے گورنر پنجاب سید احمد محمود کی دعوت پر ان سے ملاقات کر کے ان کو مبارک باد پیش کی اور ان کے بزرگوں کے برصغیر میں تبلیغ الاسلام اور قیام پاکستان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں خواتین اور ٹینکو کریٹس کی مخصوص نشستوں پر مذہبی سکالرز کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور مزید کہا کہ نگران حکومت میں مذہبی سکالرز کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ ملک نظریہ اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور آئین کی دفعہ 227کے مطابق تمام قوانین کو اسلام کے مطابق بنانا مقصود ہے اور اس کیلئے مذہبی سکالرز کی نمائندگی کابینہ اور پارلیمنٹ میں از حد ضروری ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com