لاہور(جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کوئٹہ اور سوات کے دھماکے دہشت گردی کا تسلسل ہیں۔ حکومتی اقدامات سے کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ ملا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو نہ روک سکنے والے حکمران یا تو نا اہل ہیں یا پھر دہشت گردوں سے ملئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تین بار زور دے کر کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے مارچ ہو گا, مارچ ہوگا, مارچ ہوگا.