لالہ موسیٰ کی مکمل خبریں(محمد بلال احمد بٹ) 11-01-2013

لالہ موسیٰ ہفت روزہ فاتح کھاریاں بیورو آفس کی افتتاحی تقریب،صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت
لالہ موسیٰ ( محمد بلال احمد بٹ) ہفت روزہ فاتح کھاریاں بیورو آفس کی افتتاحی تقریب جس میں تحصیل بھر کے سینئر صحافیوں اور پریس کلب کے صدور نے شرکت کی ، افتتاح پیر سید شفقت حسین شاہ جلالپور شریف نے اپنے دست مبارک سے کیا ، تفصیلات کے مطابق ہفت روزہ فاتح لالہ موسیٰ کے بیورو آفس کی افتتاحی تقریب اظہر پیلس میرج ہال کھاریاں میں منعقد ہوئی، جس میں ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفی آذر ، کھاریاں پریس کلب کے صدر زمان احسن ، سرائے عالمگیر سے امین فاروقی ، محمد الیاس ، لالہ موسیٰ سے خورشید احمد ندیم ، نوید احمد کھوکھر ، ڈاکٹر عبد المنان بٹ ، حافظ طاہر اشرفی صدر لالہ موسیٰ پریس کلب ، کھاریاں سے سینئر صحافی گل بخشالوی ، احسان احمد ، تنویر نقوی ، عبد العزیز گوندل ، نوید شہزاد مغل ، شہباز حسین دان ، چوہدری راصف آہیر ، خالد مغل ، ریاض بٹ و پریس کلبوں کے دیگر صحافیوں نے شرکت کی ، خورشید احمد ندیم ایڈیٹر فاتح ، بیورو چیف چوہدری محمد افضال گھمن ،قاسم محمود نے تمام صحافیوں کا استقبال کیا ، آخر میں بیورو چیف فاتح چوہدری محمد افضال گھمن نے آنے والے تمام سینئر صحافیوں اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینئر ای ایس ٹی ٹیچر حاجی محمد ارشد جاویدمدت پر ملازمت مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ کے سینئر ای ایس ٹی ٹیچر حاجی محمد ارشد جاویدمدت پر ملازمت مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے وہ سکول ہذا گورنمنٹ اسلامیہ لالہ موسیٰ سے ریٹائرہو گئے وہ سکول ہذا میں مسلسل چھبیس سال تک تعینات رہے،ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سکول ہذا کے سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک مقامی میرج ہال میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں سکول ہذا کے سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام محی الدین،ڈپٹی ہیڈ ماسٹر راجہ محمد افضل سیالوی، عبدالجلیل،عبید اللہ بٹ،ندیم قریشی،وسیم قریشی،عبدالرحمن،محمد زمان،طارق سیالوی،خاور سیالوی،محمد ارشد،ایوب بھٹی،سید اقتدار،محمد شفیق،محمدعمر سیالوی،اظہراقبال قریشی اور دیگر ٹیچرز نے شرکت کی تقریب میں سکول ہذا کے سینئر ہیڈماسٹر غلام محی الدین،محمد افضل سیالوی،سید مسعود حسین ترمذی،مقصود احمد،مظہراقبال نے اپنی تقاریر میں حاجی محمد ارشد جاوید کی بے مثال تعلیمی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے انہیں خراج تحسین پیش کیا،تقریب کے سٹیج سیکرٹری سکول ہذا کے ٹیچر عباس علی تھے،تقریب کے آخر میں سکول ہذا کے سٹاف کی طف سے حاجی محمد ارشد جاوید کو تحائف پیش کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینئر ای ایس ٹی ٹیچر حاجی محمد ارشد جاویدمدت پر ملازمت مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ کے سینئر ای ایس ٹی ٹیچر حاجی محمد ارشد جاویدمدت پر ملازمت مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے وہ سکول ہذا گورنمنٹ اسلامیہ لالہ موسیٰ سے ریٹائرہو گئے وہ سکول ہذا میں مسلسل چھبیس سال تک تعینات رہے،ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سکول ہذا کے سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک مقامی میرج ہال میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں سکول ہذا کے سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری غلام محی الدین،ڈپٹی ہیڈ ماسٹر راجہ محمد افضل سیالوی، عبدالجلیل،عبید اللہ بٹ،ندیم قریشی،وسیم قریشی،عبدالرحمن،محمد زمان،طارق سیالوی،خاور سیالوی،محمد ارشد،ایوب بھٹی،سید اقتدار،محمد شفیق،محمدعمر سیالوی،اظہراقبال قریشی اور دیگر ٹیچرز نے شرکت کی تقریب میں سکول ہذا کے سینئر ہیڈماسٹر غلام محی الدین،محمد افضل سیالوی،سید مسعود حسین ترمذی،مقصود احمد،مظہراقبال نے اپنی تقاریر میں حاجی محمد ارشد جاوید کی بے مثال تعلیمی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے انہیں خراج تحسین پیش کیا،تقریب کے سٹیج سیکرٹری سکول ہذا کے ٹیچر عباس علی تھے،تقریب کے آخر میں سکول ہذا کے سٹاف کی طف سے حاجی محمد ارشد جاوید کو تحائف پیش کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ کی بیڈمنٹن کے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویثرن میں تیسری پوزیشن
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ ٹیم انچارج و کوچ بیڈ منٹن ٹیم کا طارق مغل سیالوی اور عدیل رزاق کی گوجرانولہ ڈویثرن مین شاندار کامیابی،حافظ محمد گلریز طارق(کپتان)راشد علی (نائب کپتان)دیگر کھلاڑی افشان علی،محمدارسلان،فخرعابد،سیمی فائنل میں قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ سے سخت مقابلہ ہوا،تیسری پوزیشن کے لیے اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰکا مقابلہ کے ٹی ماڈل سکول گوجرانوالہ سے ہوا،سخت مقابلے کے بعد اسلامیہ سکول لالہ موسیٰ کی ٹیم نے میچ جیت کر گوجرانوالہ ڈویثرن انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی حافظ گلریز طارق اور راشد علی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ کی طرف سے اس سے پہلے2007ء میں محمد جنید طارق اور ان کی ٹیم نے گوجرانوالہ ڈویثرن میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی،حافظ گلریز طارق اور جنید طارق اسلامیہ سکول لالہ موسیٰ کے ٹیچر طارق مغل سیالوی کے صاحبزادے ہیں تمام ٹیم کواور کوچ کو ڈاکٹر زاہد حسین خاور سیالوی نے اور تمام سٹاف نے مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:محلہ درباری کا 15روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے سے اہل علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ درباری کا 15روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے سے اہل علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا،واپڈا والے لمبی تان کر سو گئے،اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا ٹرانسفارمر جلد از جلد نہ لگایا گیا تو ہم واپڈا آفس کا گھیرائو کریں گے،گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہیں ہمیں کھانے پکانے میں کافی مشکلات کاسامنا ہے،ہمارا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کی دہائی،اہل علاقہ نے صاحب اقتدار سے اپیل کی ہے کہ واپڈا حکام ہمارے ساتھ سوتیلی جیسا سلوک بندکرے اور ہمیں جلد سے جلد ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:امجد بٹ منگووال اور منور بٹ منگووال سے میرا رشتہ سیاسی نہیں بلکہ ذاتی ہے،چوہدری عدیل پرویز
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)امجد بٹ منگووال اور منور بٹ منگووال سے میرا رشتہ سیاسی نہیں بلکہ ذاتی ہے ان خیالات کااظہار ممتاز بزنس مین چوہدری عدیل پرویز نے کیا،انہوں نے کہا کہ امجد بٹ منگووال اور منور بٹ منگوال فخر گجرات ہیں،جس طرح امجد بٹ منگووال اور منور بٹ منگووال انسانی خدمت میں پیش پیش ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،انہوں نے مزید کہا کہ میرا جینا مرنا منگووال خاندان کے ساتھ ہے امجد بٹ منگووال اور منور بٹ منگووال سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیںیہ اس بات کا واضح ثبوت کہ آنے والا دور منگووال خاندان کا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ انٹر پارٹی الیکشن کے کاغذات جمع کروانے پہنچ گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ انٹر پارٹی الیکشن کے کاغذات جمع کروانے پہنچ گئے،انہوں نے حلقہ پی پی112کی ہر یونین کونسل سے ممبران کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،اس موقع پر ان کے ہمراہ نمایاں شخصیات میں فرخ محمود بٹ سابق کونسلر،خان الحق امیدوار سابق کونسلر کریم پورہ،چوہدری دلاور سجاد سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف ضلع گجرات،ادریس ساہی سردار پورہ،چوہدری صابر ہنج،چوہدری عبید اللہ ڈلہ،چوہدری گل اعجاب رضا،چوہدری بلال امانت،چوہدری ریاست ایڈووکیٹ،افضال عرف پاوا،میاں خالد،امتیاز ڈار سمیت سینکڑوں افراد تھے۔چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے کاغذات چوہدری بلال گورس جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن انٹر پارٹی کے آفس میں جمع کروائے۔اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کو سینکڑوں افراد نے ایڈوانس مبارکباد بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور چوہدری عرفان انور کے اعزاز میں عثمانیہ ریسٹورنٹ میں گرینڈ ظہرانے کا اہتمام
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)با ر ایسوسی ایشن کھاریاں کے انتخابات میں امیدوار برائے صدر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان انور کے اعزاز میں ان کے سپورٹرز کی جانب سے گزشتہ روز عثمانیہ ریسٹورنٹ میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے بھرپور شرکت کی ۔جس میں لالہ موسیٰ ،کھاریاں ،سرائے سرالمگیر،ڈنگہ ،کوٹلہ ارب علی خاں ،گلیانہ اور دیگر علاقوں کے وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ بے داغ ماضی رکھنے والا اور با ر ایسوسی ایشن کے لیے لگن سے کام کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کی صورت میں بار ایسوسی ایشن کے مسائل اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے جو منصوبے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ کالج کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ضلع بھر کے سکولوں کا دورہ کر کے بصارت سے جزوی طور پر متاثرہ طلبہ اور طالبات کی آنکھوں کا معائنہ اور کر رہی ہے 
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ )پنجا ب حکومت کی ہدایات کے مطابق میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ کالج کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ضلع بھر کے سکولوں کا دورہ کر کے بصارت سے جزوی طور پر متاثرہ طلبہ اور طالبات کی آنکھوں کا معائنہ اور کر رہی ہے او ر ان کے لئے علاج تجویز کیا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوہدری محمد مدثر نے بتایا کہ ٹیم کے ارکان نے ابتک کئی سرکار ی اداروں کا دورہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں طلبہ کی بصارت کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران کم بصارت کے حامل طلبہ کے لئے ضرورت کے مطابق علاج بھی تجویز کرینگے جبکہ حکومت طلبہ کو آپریشن یا سرجری اور عینکوںسمیت تمام علاج معالجہ مفت فاہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن گجرات اور ٹیم لیڈر عبدالکریم ساجد کی زیر نگرانی ماہرین 12جنوری تک اپنا کام مکمل کر لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ: حکومت سیکورٹی کی سنگین صورتحال ،مہنگائی اور عوامی مسائل و مشکلات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے،محمد فیصل میر
لالہ موسی(محمد بلال احمدبٹ) قومی وطن پارٹی شیر پائو کے فیڈرل کونسل ممبر، چیف آرگنائزر محمد فیصل میر نے کہا کہ ملک آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے حکومت سیکورٹی کی سنگین صورتحال ،مہنگائی اور عوامی مسائل و مشکلات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ان کی عدم توجہ کی بدولت عوام ان سے مایوس ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام کے حقوق ،امن اور ترقی وخوشحالی کے نعرے لگانے والے عناصر آج پاکستان کے تحفظ اور بہبود کے بجائے وفاقی حکومت کے ترجمان بن کر دو بڑوں کے مابین تنائو کے خاتمے کیلئے نمائشی دوڑ دھوپ کر رہے ہیں حالانکہ ان نام نہاد علمبرداروں کو جن لوگوں نے ایوان اقتدار تک پہنچایا وہ انتہائی کسمپرسی اور بے سروسامانی کے عالم میں زندگی گزار نے پر مجبورہیں اور ان عناصر نے ان لوگوں کی محرومی ،بے چینی اور عدم تحفظ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان عناصر کی اصلیت عوام جان چکے ہیں اور یہ لوگ کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور تحفظ کے لئے ان کا کردار محض نعروں تک محدود ہے اور عملی طور پر یہ عوام کے مفادات کی جنگ نہیں بلکہ اپنی بقاء اور مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انھوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ قرار دیا انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے وعدوں اور نعروں کے برعکس اقدامات سے غریب عوام میں شدید بے چینی پھیل چکی ہے اور ان کا حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے ۔بے پناہ مسائل و مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں دوسروں پر تکیہ کرنا بے مقصد ہوگا لہٰذا ہمیں اپنی بقاء ،تحفظ ،حقوق اورترقی و خوشحالی کے حصول کیلئے جنگ خود لڑنی ہے جس کیلئے تمام عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقیقی قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔