انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، ملک میں کوئی دوسرا نظام نہیں آنا چاہئے،چوہدری شجاعت حسین
Posted on January 11, 2013 By Nasir Mehmood کراچی
کراچی (محمد بلال احمدبٹ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، ملک میں کوئی دوسرا نظام نہیں آنا چاہئے۔ وہ کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر موجود میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر دلاور عباس اور پاکستان مسلم لیگ سندھ کے رہنما علیم حادل شیخ، حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پاکستان آتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان کے سیاسی حالات جلد درست سمت چل پڑیں گے۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ان کا لانگ مارچ ظلم کے خلاف ہے، ظلم و زیادتی کے خلاف جو بھی آواز بلند کرے گا ہم اس کا ساتھ دینگے، ظلم کا خاتمہ جو بھی کرے ہماری سپورٹ اسے حاصل ہو گی۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ صدر زرداری نے ہم سے جس بات پر بھی مشورہ مانگا ہم دیں گے اور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق مشاورت سے ہو گا، آج صدر زرداری سے ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.