کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کرنے کے لئے دوبئی جانے والی پولیس کی ٹیم خالی ہاتھ واپس آ گئی۔ ڈی آئی جی دوست علی بلوچ اور ایس پی نیاز کھوسو پر مشتمل ٹیم ملزم شاہ رخ کو گرفتار کرنے دوبئی گئی تھی لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث دوبئی پولیس نے شاہ رخ کو پاکستانی پولیس کے حوالے نہیں کیا۔
جس کے بعد پاکستانی پولیس افسران خالی ہاتھ واپس آ گئے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی نیاز کھوسو نے کہا کہ جلد دوبئی حکام شاہ رخ جتوئی کو پاکستان کے حوالے کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تین چار دن بعد دستاویزات مکمل کر کے وہ دوبارہ دوبئی جائیں گے۔