چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو لانگ مارچ سے روکنے کی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں لانگ مارچ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے طاہرالقادری سے درخواست کی کہ وہ لانگ مارچ کے معاملے پر نرمی برتیں تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے واضح الفاظ میں کہا کہ مارچ کسی بھی صورت ملتوی نہیں ہوگا، اب عوامی پارلیمنٹ اسلام آباد میں فیصلے کرے گی ۔ حکمران اتحاد کی جانب سے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے لاہور میں طاہر القادری سے ملاقات کی ۔شجاعت حسین مذاکرات کے مثبت نتائج کیلئے پر امید ہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذاکرات کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا ۔ کہتے ہیں کہ وہ اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈآج پیش کرینگے ،مذاکرات اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔ طاہر القادری کے مطابق حتمی فارمولا مذاکرات سے ہی سامنے آئے گا ۔
اس موقع پرپرویز الہی کا کہنا تھا کہ سب کیلئے قابل قبول نتائج تک مذاکرات جاری رہیں گے ۔چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ ملاقات میں طاہر القادری نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے ۔جو صدر اور وزیراعظم تک پہنچا دیئے جائیں گے ۔