بلوچستان میں عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان کے گورنر نواب ذوالفقار مگسی کو ٹیلیفون کر کے کوئٹہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو ٹیلیفون پر ہدایت کی کہ بلوچستان کی عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔ وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔