اٹک میں جشن عید میلاد النبی ۖ شا یا ن شا ن طریقے سے منا یا جائے گا۔
Posted on January 12, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
اٹک (جی پی آئی)اٹک میں جشن عید میلاد النبی ۖ شا یا ن شا ن طریقے سے منا یا جائے گا جلو س کے راستو ں کی تمام گزر گا ہو ں کو دلہن کی طرح سجانے کے علاوہ مختلف سٹیج لگائے جائیں گے جبکہ شہری جلو س کے شرکا ء پر گل پا شی کرنے کے علاوہ پھو لو ں کے ہار بھی پہنا ئیں گے۔
ان خیالا ت کا اظہار نائب نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک صدر، انجمن تا جران راشد الرحمن خان کی رہا ئش گاہ پر مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹر ڈ اٹک میں کیا گیا جس کی صدارت صدر سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس نے کی جبکہ اجلاس میں نگران اعلیٰ حاجی محمد الیاس ، جنرل سیکرٹری محمد اکبر خان یو سف زئی، نائب نگران اعلیٰ را شد الرحمن خان۔
نا ئب صدر ڈاکٹر عرفا ن احمد قا دری ، چیف سالا ر، سا بق نائب یو نین کو نسل ناظم دکھنیرملک شیر افضل خان کرم علیا، جنرل سیکرٹری مرکزی سیرت کمیٹی شکر درہ محمد صدیق قریشی کے علاوہ 66 میلاد پا رٹیو ں کے صدو ر اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلا س میں میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران نے مختلف تجا ویز پیش کیں جن پر آ ئندہ غو ر کے لیے اتوار 13جنوری صبح ساڑھے دس بجے جا مع مسجد حنفیہ رجسٹرڈ سول بازار اٹک میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
جس میں جشن عید میلاد النبیۖ جو ش جذبے سے منا نے کے لیے مزید اقدامات پر غو ر کیا جا ئے گا 12ربیع الاول کو ضلع اٹک میں جشن عید میلا دلنبی کا سب سے بڑا جلوس شہید ملت لیا قت علی خان ہا کی سٹیڈیم( لالہ زار گرا ئو نڈ) سے صبح نو بجے نکا لا جا ئے گا جلو س کے مہما ن خصو صی لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس صغیر احمد قا دری ہو ں گے جو ضلعی انتظامیہ ، ضلع پو لیس کے سر برا ہا ن اور مرکزی سیرت کمیٹی اٹک رجسٹرڈ کے عہدیدران معززین علاقہ کے ہمراہ جلو س کی قیا دت کریں گے ۔