کنجاہ : منگووال میں معمولی تلخ کلامی پر پٹھان نے مستری کو خنجر اور فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
Posted on January 12, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
کنجاہ(محمد بلال احمدبٹ) منگووال میں معمولی تلخ کلامی پر پٹھان نے مستری کوخنجر اور فائرمارکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگووال کے رہائشی پٹھان اعظم خان اور مستری عدنان جو کہ محلہ کشمیر کالونی میں ایک مکان میں مستری مزدور کا کام کر رہے تھے۔
کہ کسی بات پردونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر اعظم خان پٹھان نے مشتعل ہو کر نامعلوم افراد کے ہمراہ مستری عدنان کو پہلے گو سے گرایا اور پہلے اسے خنجر مار کر زخمی کیا اور ساتھ ہی اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اعظم خان پٹھان موقع سے فرار ہو گیا۔ تاحال ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ حتمی رپورٹ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔ کنجاہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔