آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی نے انڈین سائبر آرمی کی طرف سے ”پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام” کو ہیک کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
Posted on January 12, 2013 By Zain Webmaster لاہور
لاہور : آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی نے انڈین سائبر آرمی کی طرف سے پاکستان کے آن لائن اخبار”پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام” کو ہیک کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے حکومت پاکستان انڈین سائبر آرمی کے خلاف مئوثر کاروائی کرے اور پاکستان کے قومی اخبارات کی ویب سائیٹ کو انڈین ہیکروں سے محفوظ رکھنے کے ٹھوس انتظامات کئے جائیں۔
آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے صدر ہارون عباس ، جنرل سیکرٹری احمد ندیم اعوان ، میڈیا کو آرڈینیٹر ممتاز حیدر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انڈین سائبر آرمی کی جانب سے آن لائن اخبار”پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام” کو ہیک کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ انڈین سائبر آرمی آئے روز حکومتی اداروں سمیت آن لائن اخبارات کو ہیک کرتی رہی ہے مگر حکومت پاکستان نے کوئی موثر پالیسی نہیں بنائی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ ہیکروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایسے انتظامات کیے جائیں کی کوئی ویب سائیٹ ہیک نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام انڈین سائبر آرمی کی طرف سے ہیک کی گئی جس میں مینڈر سیکٹر میں ہلاک ہونے والے دو بھارتی فوجیوں کی تصاویر لگائی گئی تھیں اور ساتھ پیغام تحریر گیا تھا کہ پاکستان انڈیا کو توڑنا چاہتا ہے۔
مگر اسکا یہ خواب کبھی پوار نہیں ہو گا ،پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا گیا کہ پاکستان نے انڈیا سے زمین لے، چین سے ہتھیار لئے اور امریکہ سے فنڈ لئے پاکستان میں خود ایک میزائل بنانے کی طاقت نہیں۔