جمعیت کی علم و کتاب سے دوستی کی روایت زندہ ہے : عبدالغفار عزیز
Posted on January 13, 2013 By Noman Webmaster لاہور
گورہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی اور فیملیز کی بڑی تعدادمیں شرکت
لاہور(11-04-12) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام گورنمنٹ سائنس کالج میں تین روزہ اسٹوڈنٹ ایکسپو کامیدان سج گیا جس میںہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی اور فیملیز کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور وہاں موجودمختلف اقسام کی کتب اور دیگر موضوعات کی کتب میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ پہلے روز کتاب میلہ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر زاہدبٹ اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثراحمد شاہ نے کیا۔
میاں مقصوداحمد نے کتاب میلہ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت کی اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقی یافتہ قومیں کتاب سے ضرور محبت کرتی ہیں۔ پروفیسر زاہد بٹ پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ روایت کی پاسداری کرنا اور ان کو سینہ با سینہ منتقل کرنا عظمت کی نشانی ہوتا ہے ۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثراحمد شاہ نے اسٹوڈنت ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو قومیں کتاب کی قدر کرتی ہیںوہ آگے نکل جاتی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا دوسری اقوام کے لئے ایک چیلنج اور مشکل کام ہوتا ہے۔
درحقیقت کتاب ہی تحقیق کا ذریعہ اورعلم کا زینہ ہوتی ہیں ، جس نے کتاب سے دوستی کر لی وہ سراسر فائدے میں ہے اور اس نے بہترین دوست کو حاصل کر لیا۔ معروف رائٹر قیوم نظامی نے کہا کہ آج اس کاوش کو دیکھ کر ان کو ودلی مسرت ہے کہ آج کے افراتفری کے دور مین بھی محبان کتب موجود ہیںدنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو کتاب کی قدر کرتی ہیں۔ ڈائریکٹرامورِخارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے ایکسپو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کی کتاب سے دوستی اور علم سے محبت آج سے نہیں بلکہ روز اوّل سے ہے ،جس وقت میں جمعیت میں ہوتا تھا تو کتاب میلہ جیسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتا تھا۔
اور ایسی سرگرمیوں سے میرے ذہن کے بند دریچے بھی کھلتے تھے اور میں پختگی کی منازل کو آسانی سے طے کر جایا کرتا تھا۔انٹرنیٹ کے تیز دور میں بھی کتاب سے محبت کو زندہ کرنے کی کاوش پر جمعیت بلا شبہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ایکسپو کے آج پہلے روزہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی اور فیملیز کی بڑی تعدادنے شرکت کی اوروہاں موجود سٹالز میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
طلبہ و طالبات نے بھی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ آج کے ماحول میں ایسی سرگرمیاں وقت کا تقاضا اور حالات حاضرہ کی ضرورت ہیں ،ایسی سرگرمیوں سے جہاں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے وہی ان کی ذہنی نشونما بھی ہو جاتی ہے ۔ایسی اقدام سے معاشرہ بھی مثبت سیڑھی سے پروان چڑھتا ہے۔
اس میلہ میں کتب کے سٹالز کے ساتھ ساتھ دارالسلام کی جانب سے خصوصی فہم سیرت نمائش ، کمپیوٹر ایگزیبیشن ،بچوں کے لئے گیمنگ زون اور کھانے پینے کی اشیا ء کے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ۔کتاب میلہ کا کل دوسرا روز ہو گا جس میں ملک کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔