لاہور(جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان تباہی کی طرف جا رہا ہے بلوچستان حکومت کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ جب میں نے دہشت گردوں سے مذاکرات کا کہا تو مجھے طالبان خان کہا گیا اور اب حکومت کو دہشت گردوں سے مذاکرات کا خیال آیا ہے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا طاہر القادری کو لانگ مارچ پر ہم سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔
مشاورت کی جاتی تو طاہر القادری کو تھوڑا انتظار کرنے کا کہتے۔ عمران خان یہ بھی کہنا تھا کہ طاہر القادری کا مطالبہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ دھرنے میں شرکت کے لئے کارکنوں کو ہدایت کر دی ہے۔