پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ : پہلے روز جنوبی افریقہ کے4 وکٹوں پر325 رنز

Port Elizabeth Test

Port Elizabeth Test

پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچیس رنز بنا لئے۔ پورٹ الیزبتھ میں شروع ہونے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو انتیس کے مجموعی اسکور پر الویرو پیٹرسن آؤٹ ہو گئے جس کے بعد کپتان گریم اسمتھ نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اسکور میں بانوے رنز کا اضافہ کیا۔ چون رنز بنا کر اسمتھ نیل وینگر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جیک کیلس آٹھ اور اے بی ڈیویلیر اکیاون رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچیس رنز بنائے ہیں۔ ہاشم آملہ ایک سو دو رنز کے ساتھ وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔