آٹھ پاکستانی ہاکی کھلاڑی بھارت روانہ

Pakistan Hockey

Pakistan Hockey

انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے آٹھ پاکستانی ہاکی کھلاڑی بھارت روانہ ہو گئے۔ انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے ساتھ کھلاڑی لاہور ائیرپورٹ سے جبکہ ایک کھلاڑی کاشف شاہ واہگہ کے راستے بھارت پہنچا۔ بھارت جانے والے دیگر کھلاڑیوں میں رضوان جونئیر ، عمران بٹ ، محمد توثیق ، شفقت رسول ، محمد عرفان ، فرید احمد اور محمد راشد شامل ہیں۔

رضوان سنئیر ویزے میں تاخیر کے باعث سوموار کو بھارت روانہ ہوں گے۔ پاکستانی کھلاڑی چودہ جنوری سے بھارت کے پانچ مختلف شہروں میں شروع ہونے والی انڈین ہاکی لیگ میں شرکت کریں گے۔