یوکرین (جیوڈیسک) کیفیوکرین کے ایک شاپنگ مال کے مچھلی گھر میں شارک رکھے جانے کے خلاف ماحولیاتی تنظیم کے ارکان نے احتجاج کیا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ شاپنگ مال کا ایکوریئم انتہائی چھوٹا ہے اور اس میں شارک کو نقل وحرکت میں پریشانی ہوتی ہے۔
مظاہرین نے شاپنگ مال کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یا تو شارک کو کھلے سمندر میں آزاد کر دیا جائے یا اس کی جسامت کے لحاظ سے مناسب مچھلی گھر میں رکھا جائے۔