منڈی بہاؤالدین کی خبریں 12-1-2013

رشید احمد گوندل ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئی
منڈی بہاؤ الدین (محمد بلال احمد بٹ) رشید احمد گوندل ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ ان کے آ با ئی گا ؤں بوہت میں ادا کی گئی،نما ز جنا زہ میں امید وار بر ائے صدر ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن صفد حیات بوسال ایڈووکیٹ ، چوہدری اسلم فیض ایڈووکیٹ ، نوید الحسن شیخو ایڈووکیٹ ، ظہور احمد گو دل ،ریاض احمد گوندل ، قاضی بشیر احمد ، نعیم میکن،اظہر اقبال گوندل، وسیم ریاض گو ندل، سہیل احمد سندھو ، چوہدری حسن اسلم،اعجاز احمد چٹھہ، رانا صداقت علی ، امان اللہ گوندل اور شہزاد اختر تارڑ ایڈووکیٹ سمیت ضلع بھر کے وکلاء نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد اکرم غوری محلہ گوڑھا والے رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں
منڈی بہاؤ الدین(محمد بلال احمد بٹ) محمد اکرم غوری محلہ گوڑھا والے رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں محلہ گوڑھا منڈی بہائوالدین کے قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر صحافی میاں واثق انور کے سسر چوہدری محمد رمضان کے انتقال پر مختلف شخصیات کا اظہار افسوس
منڈی بہاؤ الدین (محمد بلال احمدبٹ)سینئر صحافی میاں واثق انور کے سسر چوہدری محمد رمضان کے انتقال پر محمد اعجاز چوہدری سابق ایم این اے،حاجی امتیاز احمد چوہدری سابق تحصیل ناظم،حاجی تصور عباس گوندل،راجہ محمد ایوب،خالد پروز سندھو،خان شوکت حیات خان،حافظ شاہد پرویز،محمد حسین شاکر ، محمد نوید شاکر ، مرزا خالد محمود ، عزت رسول ایڈووکیٹ انیس الرحمان بٹ نے گہرے رنج و غم دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور میاں واثق انور سے ان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر میں عطائیت کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا
منڈی بہاؤ الدین(محمد بلال احمدبٹ) شہر میں عطائیت کا کاروبار اپنے عروج پر ، ہڈی جوڑ پہلوان ،عطائیت اور ڈینٹل کلینک کے نام پر دوکانیں کھولے بیٹھے انسانی جانوں سے کھیلنے کے مذموم کاروبارمیں ملوث عطائیوں کے خلاف مہم سیاسی دباو کا شکار ہو گئی ، محکمہ صحت کے ذمہ دارحکام کی پراسرار خاموشی سنجیدہ حلقوں کیلئے لمحہ فکریہ بن گئی،،تفصیلات کے مطابق شہر میں عطائیت کامکروہ دھندہ ایک عرصہ سے انتہائی منظم طریقہ اور محکمہ صحت کے ملازمین کے تعاون سے جاری ہے ، اورگلی محلوں میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرزکے بورڈآویزاں کرکے غیرمستعنداورنان کوالیفائیڈجعلی معالجین ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ٹھیکہ کی ادویات فروخت کر کے کروڑ پتی بن گئے ہیں ، منشی محلہ ، گوڈھامحلہ ، صوفی پورہ،شفقت آباد ، سکول محلہ ، منظورآباد ،طارق آباد ، پنڈی بہاوالدین سمیت شہر کے گردونواح میں ان عطائیوں کے اڈوں کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے چشم پوشی کرتے ہوئے ،آج تک انکے خلاف حقیقی معنوں میں کوئی موثرکاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی،اورنان کوالیفائیڈ ہڈی جوڑ پہلوانوں کے ہاتھوں متعدد افراد یا تو زندگی بھر کیلئے معزور ہو گئے یا پھر زندگی کی بازی ہار گئے ،جبکہ شہر میں مختلف مقامات پرنان کوالیفائیڈ ہومیو اور ڈینٹل ڈاکٹروں کی بھرمار نے شہر میں ہپاٹائٹس بی سی سمیت متعدی امراض شہریوں کو منتقل کرنے کا گڑھ بن چکے ہیں،جہاں دانتوں کی سرجری سے لیکر انکے علاج معالجہ کیلئے ایلوپیتھی ادویات سمیت آلات جراحی کا کھلم کھلا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے ، اوران آلات جراحی کو جراثیم سے پاک کرنے کا کوئی سانٹیفنک یا مناسب انتظام دیکھنے میں نہیں آتا،جبکہ زنگ آلود آلات جراحی موذی امراض کے پھیلائوکابڑاسبب بن چکے ہیں،شہرکے مرکزسمیت گلی محلوں میں جاری یہ مذموم کاروبار محکمہ صحت کی کا کردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ، انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر بابو محمد یامین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کو سنجیدگی سے اس مسئلہ کے سدباب کیلئے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹروں کی اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دوراقتدارمیں عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس چکے ہیں ، چوہدری فلک شیر رانجھا
منڈی بہاو الدین(محمد بلال احمدبٹ) پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدارمیں عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس چکے ہیں،ملک کے تمام اداروں کا دیوالیہ نکل چکا ہے ، اور مشکل گھڑی میں عمران خان عوام کیلئے آخری امیدکی کرن ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پاکستان حلقہ این اے 108سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فلک شیررانجھانے وارڈ نمبر5میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کادامن کرپشن سے پاک ہے اور وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر ملک کے پسے ہوئے طبقات کیلئے جدوجہد کر رہا ہے، اسکی خواہش ہے کہ ملک سے لوٹی ہوئی دولت کوواپس لایاجائے ، قومی اثاثوں کو لوٹنے والوں کا احتساب ہو ، ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوسکے،تمام ادارے اپنے دائرہ میں رہ کرکام کریں ، سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہو ، پٹواری اور تھانہ کچہری کا کلچر ختم ہو،بے مقصد تعلیم کی بجائے نوجوانوں کی منزل کا پہلے سے تعین ہو جائے،قرضوں کی معافیوں ، اور پلاٹوں کی بندربانٹ ختم ہو ، ملازمتوں پر مدت بڑھا کر سیاسی مقاصد حاصل نہ کئے جائیں ، فوج اورعدلیہ کو اپنا کام کرنے دیا جائے ،پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ہو ،غریب اور امیر ایک گھاٹ کاپانی پی سکیں،ملک کی صنعت کاپہیہ چلے ، بیرونی قرضوں سے نجات ملے ، غیر ملکی سرمایہ کاری ہو ، ملک کا ہر فرد کام کرے،تاکہ معیشت کی گاڑی آگے بڑھ سکے،فلک شیررانجھانے کہا کہ عوام کے ہاتھ میں فیصلہ کی قوت موجود ہے ، وقت آنے والاہے ، ہمیں چاہیے کہ عوام کی درست سمت میں راہنمائی کریں تا کہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔