کھاریاں(جیوڈیسک)ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہیں۔انھوں نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے خواہشمند لانگ مارچ میں آجائیں۔
کھاریاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران موبائل فون سروس بند کردی گئی۔انھوں نے کہا کہ عوام کو ڈاکو،چوروں ،لٹیروں کے خاتمے،ملک کو اقوام عالم میں بلند کرنے ،انصاف کا بول بالا کرنے کے لیے لانگ مارچ میں شامل ہونا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اب غریب عوام کے راج کا وقت آ رہا ہے۔
اگر اصلاحا ت کے بغیر انتخابات ہوئے تو پھر چور ،لٹیرے دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے۔زندگی بھیک سے نہیں ملتی ،چھینی جاتی ہے۔ترقیاتی فنڈز کے نام پر ملک کو لوٹا گیا ہے۔حکمرانوں میں میرے سامنے آ کے بات کرنے کا حوصلہ نہیں ہے .