لندن(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کو برطرف کر کے گورنر راج لگا کر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کے مطالبات پورے کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے تمام جائز مطالبات کو بھی فی الفور تسلیم کیا جائے۔
مطالبات تسلیم کرنے میں رکاوٹیں یا تاخیری حربے نہ کئے جائیں، اسی میں ملک اور جمہوریت کی فلاح ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ لانگ مارچ سانحہ کوئٹہ کی طرح ملک گیر احتجاج کی شکل اختیا رکر لے۔