لندن : سانحہ کوئٹہ کیخلاف پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے تیسرے دن بھی دھرنا دیا گیا

Protest

Protest

لندن(جیوڈیسک) میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے تیسرے دن بھی دھرنا دیا گیا۔

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ہزارہ برادری کا تیسرے دن بھی دھرنا جاری رہا اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔ دھرنے میں ننھے بچوں نے بھی شرکت کی اور شہدا کے لئے شمیں بھی روشن کیں۔ احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کئی زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے ہیں، اسے فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

لندن کے مظاہروں میں شہید ہونے والے ظہیر عباس کی بہن بھی شامل تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے خطرات کے باوجود پاکستان چھوڑنے سے انکار کیا۔