بدکار شوہر اپنی بیوی کیساتھ دس سال سے زبردستی بدکاری کراتا رہا نشے کے انجکشن لگا کر معصوم کی عزت کا کھلواڑ کراتا رہا
Posted on January 14, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مٹھن کوٹ (نامہ نگار ) زمیں پھٹی نہ آسمان۔ خون سفید ہو گیا غیرت مر گئی قیامت کی نشانیاں ظاہر ، بدکار شوہر اپنی بیوی کیساتھ دس سال سے زبردستی بدکاری کراتا رہا نشے کے انجکشن لگا کر معصوم کی عزت کا کھلواڑ کراتا رہا۔ تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ وارڈ نمبر 4 کی رہائشی مسماتہ کلثوم بی بی نے ہیلپ لائن میڈیا سینٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ اسکا بد کار شوہر عابد حسین مسلسل دس سالوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے مجھے زبردستی نشے کے انجکشن لگا کر اپنے دوستوں کے ہمراہ عزت تار تار کراتا رہا میں فریاد کرتی تو وہ مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا آج پھر وہ دو لوگوں کو گھر لے آیا میں نے شور کیا تو اس نے مجھ پر تشدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری گیارہ سالہ لڑکی کو بھی دھندہ کرانے پر اکسا رہا ہے میری عزت تو اس درندے نے برباد کر ڈالی میں اپنی بچی کی عزت خراب نہیں ہونے دونگی مسماتہ کلثوم نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مجھے اور میری بیٹی کو اس درندے سے نجات دلائی جائے۔
گیارہ سالہ معصوم بچی تانیہ نے بھی صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میرے آنکھوں کے سامنے میرا ظالم باپ میری ماں کے ساتھ ظلم کرتا رہا ہے اسے زبردستی انجکشن لگا کر غلط کام دوسرے مردوں سے کرواتا ہم رو رو کر باپ کے سامنے فریاد کرتے تو وہ ہمیں بھی مارتا اب وہ مجھے بھی کہتا ہے کہ تمھاری ماں کو قتل کر کے تجھ سے وہ کا م لونگا جو تمھاری ماں سے لیتا آرہا ہوں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com