یورپی یونین میں بیروزگاروں کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ سے بڑھ گئی

Unemployment Rate

Unemployment Rate

بارسلونا(جیوڈیسک)یورپ میں حکام کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں بیروزگاری کی شرح 11.8 فیصد تک پہنچ گئی جو یورو زون کی اب تک کی سب سے بلند شرح ہے۔ 17 ممالک کے یورو اتحاد میں شامل سپین جو معاشی بحران سے دوچار ہے وہاں بے روز گاری کی شرح سب سے بلند ریکارڈ کی گئی جو 26.6 فیصد تھی۔

نومبر میں یونان میں بے روزگار کی شرح 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت یورپی اتحاد میں بے روز گار افراد کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ ہے۔ اعدادوشمار کی یورپی ایجنسی کے مطابق یورپی زون میں بے روزگار افراد کی تعداد 18.8 ملین یعنی ایک کروڑ 88 لاکھ ہے۔

یورو زون میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 24.4 فیصد جبکہ یورپی اتحاد میں یہ شرح 23.7 فیصد تھی۔ 25 سال سے کم عمر بے روز گار افراد کی تعداد یونان میں57.6 جبکہ سپین میں 56.5 فیصد تھی۔

آسٹریا میں بے روزگار کی شرح سب سے کم 4.5 فیصد دیکھنے میں آئی جبکہ جرمنی میں یہ 5.4 فیصد تھی۔ یورو زون اور یورپی اتحاد کے ممالک کی کساد بازاری سے نمٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اس میں حکومتیں خودمختار قرض جو معاشی ترقی پر اثر انداز ہوتے ہیں کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔