اسلام آباد(جیوڈیسک) منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد راستے میں لانگ مارچ میں شامل ہوتی رہی۔
تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں ۔موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں ، بسوں اور ٹرکوں پر سوار لانگ مارچ کے شرکا، قومی پرچم اٹھائے نعرے لگارہے ہیں۔ ان میں بچے، خواتین ، بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
دیونہ منڈی سے روانہ ہوتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ ، ملین مارچ میں بدل چکا ، تبدیلی کے خواہش مند ساتھ آجائیں ۔13جنوری کی سپہر لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ شاہدرہ سے ہوتا ہوا مرید کے پہنچا تو اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کاررواں کامونکی سے گزرتا ہوا رات بارہ بجے گجرات پہنچا جہاں کارکنوں کا جوش دیدنی تھا۔ تحریک منہاج القرآن کا قافلہ جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے جہاں طاہر القادری اپنے حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔