لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو گورنر راج پر اعتماد میں نہیں لیا گیا صرف اطلاع دی گئی۔ جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت کرتے ہیں نہ مخالفت۔
اس مسئلے پر نواز شریف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا صرف اطلاع دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات ایک جیسے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے فلاپ شو سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگا تو نگران حکومت بارے بات چیت بھی ہو جائے گی۔ ادھر جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب احمد محمود نے بھی میاں نواز شریف سے ان کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طاہر القادری کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔