بھارت (جیوڈیسک) بھارت کے آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
نئی دہلی میں پریس بریفنگ سے خطاب کر تے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت اپنی مرضی کے وقت اور مقام پرسخت جوابی کارروائی کاحق رکھتا ہے بھارتی آرمی چیف اپنی فوج کی جانب سے کی گئی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے بھی مکر گئے اور کہا ایسی کوئی کارروائی ہوئی ہی نہیں۔
جنرل بکرم سنگھ نے پاکستان پر ایل او سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فلیگ میٹنگ میں پاکستان سے احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان سیز فائر کی پابندی کرے گا ، بھارت بھی سیز فائر پر قائم رہے گا۔