مصر (جیوڈیسک) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی عمرقید کے خلاف اپیل قبول کر لی گئی ہے اور عدالت نے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
حسنی مبارک کو اپنی حکومت کے مخالف مظاہرین کی اموات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ جس کے الزام میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے ملک کے سابق وزیر داخلہ حبیب الادلی کے خلاف مقدمے کی بھی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق حسنی مبارک کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی بھی دوبارہ سماعت کی جائے گی۔ گی واضح رہے کہ سابق صدر کو فی الحال فوج کے اسپتال میں رکھا گیا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ وہ جیل کے باتھ روم میں گرکر زخمی ہو گئے تھے۔