پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کو دوسری بار اننگز کی شکست کا سامنا

Port Elizabeth Test

Port Elizabeth Test

پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ (جیوڈیسک) پورٹ ایلزبتھ جنونی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک بار پھر کیوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مہمان ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ اننگز کی شکست کا سامنا ہے۔ پورٹ ایلزبتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کیوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔

میزبان جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز میں اسکور کئے گئے 525 رنز کے جواب میں کیویز اپنی پہلی اننگز میں121 رنز ہی بنا سکے۔ فالو آن کے بعد دوسری باری میں بھی کیوی بیٹسمین زیادہ مزاحمت نہیں کر سکے اور 157 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا بیٹھے۔ ڈین براونلی 44 اور بریڈ لی جان واٹلنگ 41 رنز کے ساتھ اس وقت کریز پر موجود ہین۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے kLIENVELD اور روبن پیٹرسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں ڈیل اسٹائن 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوے تھے۔ نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اننگز کی شکست کا سامنا ہے ،مہمان ٹیم اب بھی 247 رنز کے حصارے میں ہے۔