دہشت گردی کا عفریت دن بہ دن توانا و مضبوط ہو رہا ہے ، سولنگی اتحاد
Posted on January 14, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد ( پ ر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما سلیمان سولنگی راجپوت نے کہا ہے کہ دہشت گردی عام ہو چکی ہے اور دہشت گرد بڑی آسانی سے پاکستان کے ہر حصے میں معصوم انسانوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنا کر قتل و غارت کا جو بازار گرم کئے ہوئے ہیں اس سے ملک بھر کی فضا کو سوگوار بنا رکھا ہے۔
جبکہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد کوئٹہ اور سوات میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے اور بڑھتی ہوئی کرپشن اور بیرونی مداخلت نے تمام اداروں کو اپنی فعالیت سے محروم کر دیا ہے۔
ایسی صورتحال میں لانگ مارچ میں متوقع دہشتگردی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کے خدشات اس بات کا اشارہ ہیں کہ لانگ مارچ جمہوریت کیلئے تو شاید خطرہ نہ بنے اور شاید کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرانے میں بھی کامیاب نہ ہوپائے مگر عوامی مفاد کیلئے کیا گیا یہ لانگ مارچ عوام کیلئے مسائل و مصائب اور دکھ و تکلیف کاباعث نہ بن جائے۔