اسلام آباد(جیوڈیسک)کلثوم چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء میں ہنگامہ آرائی ہوئی ، مارچ کے شرکاء نے پولیس پر پتھراو اور پولیس نے شیلنگ کی،لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں ایک بزرگ بھی شامل ہے۔ہنگامہ آرائی کے بعد علامہ طاہر القادری کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے حفاظتی حصار میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کے کلثوم چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
منہاج القران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کیلیے ان کے کنٹینر کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی،زخمیوں میں پانچ کارکن اور ایک گارڈ شامل ہے۔