ممبئی(جیوڈیسک)انڈین ہاکی لیگ آج سے دہلی میں شروع ہو رہی ہے۔ ایونٹ میں شامل پاکستانی 9 کھلاڑیوں کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے انتظامیہ نے حکومت سے مدد مانگ لی۔
پاکستان کے 9 ہاکی کھلاڑی بھارت میں ہاکی انڈیا لیگ کے ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے ممبئی ہاکی ایسوسی ایشن کے سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیل رہے تھے کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیڈیم کی جانب بڑھے ، پولیس نے سکیورٹی کے سبب ان کھلاڑیوں کو اپنی حفاظت میں سٹیڈیم سے باہر نکالا۔
شیو سینا کے مطابق کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف وہ احتجاج کریں گے اور کسی بھی صورت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ممبئی ہاکی ایسو سی ایشن کے ایک سینئر اہلکار منوج بھور نے اس معاملے پر حکومت سے مزید سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہیتاکہ ایونٹ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔