اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان ، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آج شام ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد سمیت ،پنجاب ،خیبر پختون خوا ،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جمعرات سے لاہور ، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت اسلام آباد تین ،لاہور دو ، کراچی بارہ ، پشاور تین کوئٹہ منفی پانچ اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔