بھمبر کی خبریں 2013.01.14

پاک فوج کے دوجوانوںکی شہادت کیخلاف بھمبر میں یوم مزاحمت بھرپور طریقے سے منایا گیا
بھمبر (جی پی آئی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کے دوجوانوںکی شہادت کیخلاف بھمبر میں یوم مزاحمت بھرپور طریقے سے منایا گیا بھمبر میں ضلعی انتظامیہ ،صحافیوں ،سول سوسائٹی اور ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور باززؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی احتجاجی ریلی پرانی کچہری سے شروع ہوئی جو کشمیر پریس کلب ،سبزی چوک ،میلاد چوک اور MDSسے ہوتی ہوئی UNOکے مبصر دفتر اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی کی قیادت وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف ،ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب ،ایس ایس پی سردار محمد الیاس،صدر انجمن تاجران ڈاکٹر شکور احمد ،کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ،DEO چوہدری محمد اشرف، صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد اسلم،جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ کررہے تھے شرکاء جلوس بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی افواج کیخلاف اور پاکستانی افواج کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف،صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری محمد اسلم ،اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے اقوام متحدہ کے مبصر کو یاداشت پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری سپورٹس چوہدری عنایت اللہ ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے
بھمبر (جی پی آئی ) سیکرٹری سپورٹس چوہدری عنایت اللہ ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے گزشتہ روز ان کے اعزاز میں نفیس میرج ہال میں الوداعی پارٹی دی گئی الوداعی پارٹی میں سیکرٹری برقیات چوہدری منیر احمد ،سابق سیکرٹری برقیات سردار الطاف حسین ،سابق سیکرٹری اقبال رتیال،سردار آزاد ،مشتاق احمدگو رسی ،چیئرمین سروس ٹربیونل سید خالد گیلانی ،SEکوٹلی چوہدری محمد افضل ،چیف انجینئر میرپور منیر قریشی ،چیف انجینئر مظفر آبادسلیم اعوان،SEمحمد افضل ضیائی،صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل ،پیپلزپارٹی میرپورڈویژن کے صدر ٹھیکیدار محمدالیاس،راجہ عطاء المنعم ،تنویر صابر نقشی،انجینئر چوہدری محمد آصف،راجہ سجادانور،چوہدری محمد عارف کاکا،آزادکشمیر بھرسے ایکسینز اور SDOs،محکمہ برقیات کے ملازمین ،صحافیوں اور عزیز رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی و سماجی راہنما مرزا محمد اشرف نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا
بھمبر (جی پی آئی) بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما مرزا محمد اشرف نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم میں شمولیت کا اعلان کر دیاآئندہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی و سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کیمطابق بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما مرزا محمد اشرف المعروف ٹھیکیدار مرزا محمد اشرف نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا آئندہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ میرا جینا مرنا پیپلزپارٹی کیساتھ ہے اورجب تک زندگی نے وفا کی پیپلزپارٹی کیساتھ اپنا تعلق نبھاتا رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پوری کشمیری قوم اور پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں :چوہدری پرویز اشرف
بھمبر (جی پی آئی)وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف نے کہاکہ ہم بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا جوازفائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے جنوبی ایشیاء کے پرامن حالات خراب ہو سکتے ہیں بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت کے حامل ممالک ہیں اس طرح کی اشتعال انگیزی سے کسی وقت بھی جنوبی ایشیاء میں ایتمی جنگ چھڑ سکتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک و ملت کی سلامتی استحکام اور دفاع کیلئے پاکستان کی قربانیاں لازوال اور ناقابل فراموش ہیں پوری کشمیری قوم اور پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی کی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی بھارت جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیاء کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ یوم مزاحمت کے موقع پر پوری کشمیری قوم نے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کیخلاف شدید نفرت کااظہار کرتے ہوئے کامیاب احتجاجی جلوس نکال کر ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارت سے آذادی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اب حق کیلئے کسی بھی بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی نجی ایئرلائن کی وجہ سے تارکین وطن پریشان ‘مسافروں کا سامان غائب

بھمبر (جی پی آئی) پاکستان کی نجی ایئرلائن نے تارکین وطن کو پریشان کرنا شروع کر دیا مسافروں کا سامان غائب ہونا معمول بن گیا ایئرلائن کے ذمہ داران نے 15دن تک طفل تسلیاں دینے کے بعد کو را جواب دے دیا مسافروں کا وفاقی وزیر دفاع سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر کے رہائشی برطانیہ پلٹ قاضی محمدساجد نے نجی ایئر لائن ایئربلیو کے ذریعے 21دسمبر کو مانچسٹر اسلام آباد کا سفر کیا اسلام آباد کا سفر کیا اسلام آباد پہنچنے پر 2ہزار پونڈ مالیت کا بڑا سوٹ کیس غائب تھا کافی انتظار کے بعد ایئر بلیو کے ذمہ داران نے 1ہفتہ بعد رابطہ کرنے کا کہا مگر تقریباً 3ہفتے گزرنے کے بعد ایئربلیو کے ذمہ داران نے صاف جواب دے دیا ہے کہ ہمیں سوٹ کیس کا کوئی پتہ نہیں ہے قاضی ساجد نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن بیرون ممالک محنت ضرری کرکے کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ بد قسمتی سے اپنے ہی ملک میں انکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے انہوں نے وفاقی وزیر دفاع نوید قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ایئرلائن کے ملازمین کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے اور میرا گمشدہ سوٹ کیس واپس دلوایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔