اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان میں سے کوئی بیرون ملک فرار ہوا تو چیئرمین نیب ذمہ دار ہوں گے۔
سپریم کورٹ میں آج رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نیب سے سوال کیا کہ رینٹل پاور کیس کے 16 ملزمان میں سے کتنے افراد گرفتار ہوئے نیب کوئی جواب نہیں دے سکا جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وزیر اعظم سمیت تمام 16 ملزمان کو کل تک گرفتار کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔