اٹک کی حبریں 2013.01.14
Posted on January 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
پا کستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے : سید وقاص انجم
اٹک (جی پی آئی)پا کستان اپنی 65سالہ تا ریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اس کے مستقبل سے ما یو س نہیں اسلامی جمعیت طلبہ نے امت کا عالمگیرتصور دیا سید مو دو دی ما یو سیو ں کے اندھیرے میں امید کا چراغ رو شن کیااسلا می جمعیت طلبہ تما م تعلیمی ادارو ں میں مو جود ہیں ان خیالا ت کا اظہار مہما ن خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جما عت اسلا می پا کستان اور سا بق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پا کستان سید وقا ص انجم جعفری ،نا ظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر صفدر، امیر ضلع جما عت اسلامی اقبال خان ،صدر حلقہ احباب محمد اقبال ملک پی پی 15، نا ظم اٹک عاطف، آما ن ،ڈاکٹرنور حسین ملک،شیخ آ صف محمو د صدیقی ،خالد محمو د اعوان ،حافظ عبد الغفو ر انجینئر محمد مختار خٹک ،منظو ر حسین اور شہاب رفیق ملک نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر اٹک بھر سے احباب جمعیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے مہما ن خصو صی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پا کستان سید وقا ص انجم نے کہا کہ احباب کنونشن ایک کہکشا ں کی ما نند ہے جمعیت امید کی کرن ہے اس نے ہزارو ں نو جوانو ں کی زندگیا ں سنوار ی اور ملک و قو م کو تربیت یا فتہ افراد مہیا کیے ملک و میں جو پا کستا نیت نظر آ تی ہے وہ اسی کی بدولت ہے تعلیمی ادارو ں میں مرکزی تہذیب کو ایک سازش کے تحت پروان چڑھا یا جا رہا ہے ، جمعیت نو جوانو ں کو مغربی یلغار سے بچا نے اور ان کے اندر ملک و قو م سے محبت پیدا کرنے کی جدو جہد پیدا کر رہی ہے اسے جتنا سراہا جا ئے کم ہے احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے نا ظم اعلیٰ زبیر صفدر نے کہا کہ جمعیت ملک بھر کے تعلیمی ادا رو ں آ ج بھی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے سید مو دو دی کا لگا یا ہوا پو دا جمعیت کی صو رت میں اب شجر ہائے سا یہ دار بن چکا ہے اس نے ,امید بنو تعمیر کرو تم سب مل کر پا کستان کی ,کے سلو گن کے تحت ملک بھر کے طالب علمو ں کو ما یو سیو ں اندھیرو ں اور اس کٹھن ما حول میں رو شنی امید اور ترقی کا پیغام دیا طلبہ کو درپیش چیلنچز سے نمٹنے کے لیے محب وطن پا کستانیو ں اور جمعیت کے احباب کو جمعیت ساتھ دینا ہو گا امیر جما عت اسلا می ضلع اٹک اقبال خان نے کہا کہ جمعیت طلبہ کی دینی اقدار اور خطوط پر تربیت کرتی ہے اس کا کرادار ہمیشہ مثبت رہا مشرقی پا کستا ن میں اس نے بے پناہ قربانیا ں دی نا ظم احباب محمد اقبال ملک نائب امیر ضلع و امید وار پی پی 15نے خطاب کرتے ہو ئے کہا اسلامی جمعیت طلبہ جر ات مندی کا درس دیتی ہے اس ہی کی بدو لت آ ج ہمیں دین اسلام کی سمجھ ہے نا ظم اسلا می جمعیت طلباء اٹک عاطف آ مان نے کہا کہ نو جوان اور طالب علم جمعیت کا ساتھ دے کر ملک و قوم کو بچانے اور اسلامی نظام تعلیم کے لیے جدوجہد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلاد النبی کی آمد آمد ،اٹک اور گردونواح میں تیاریاں عروج پر
اٹک (جی پی آئی)جشن عید میلاد النبی کی آمد آمد ،اٹک اور گردونواح میں تیاریاں عروج پر ،17جنوری کو میلاد مصطفی کانفرنس و جلسہ دستار فضیلت منعقد ہو گا مہمان خصوصی پیر ثانی سرکار ہوں گے ،خصوصی خطاب صاحبزادہ فضل کریم گولڑوی کا ہو گا تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں نعلین پاک والے پرچم ہر طرف لہرا رہیں ہیں نعت خوان پارٹیوں کی ریہرسل جاری ہے 17جنوری کو بزم سعید میلاد پارٹی ڈھوک عالم دین سروالہ کے زیر اہتمام جامع غوثیہ مہریہ حنفیہ تعلیم القرآن ڈھوک عالم دین سروالہ میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس و جلسہ دستار فضیلت منعقد ہو گا مہمان خصوصی پیر ثانی سرکار(حسن ابدال ) ہوں گے ،خصوصی خطاب صاحبزادہ فضل کریم گولڑوی کا ہو گا اس موقع پر خصوصی دعا کے بعد لنگر تقسیم ہو گا علامہ حافظ غلام فرید چشتی ،حافظ منیر احمد نے تمام عاشقان مصطفی سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آمد مصطفی مرحبا مرحبا اٹک کے نواحی علاقوںمیں جشن عید میلاد النبی ۖ کے پروگراموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
اٹک (جی پی آئی)آمد مصطفی مرحبا مرحبا اٹک کے نواحی علاقوں شکردرہ ،سروالہ ،شینباغ ،پنڈوال ،ماڑی کنجور اور گردو نواح میں جشن عید میلاد النبی کے پروگراموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اٹک اور گردو نواح کے درو دیوار نعلین پاک اور سبز پرچموں سے سج گئے ہیں سنی فورس اور سیرت کمیٹی شکردرہ کے زیر اہتمام سالانہ جلوس عید میلاد النبی یکم فروری بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 2.30 بجے مر کزی جامع مسجد شہیداں شکردرہ سے جامع غوثیہ مہریہ حنفیہ تعلیم القرآن ڈھوک عالم دین سروالہ تک نکالا جائے گا جبکہ سالانہ محفل میلاد مصطفی /محفل نعت 5فروری بعد نماز عشاء بمقام رہائش محمد ارشد حسن ڈھوک عالم دین سروالہ میں منعقد ہوگی جس میں خصوصی خطا ب مولانا اظہر محمود اظہری بھنگی حضرو کا ہو گا اور خصوصی نعت محمد ممتاز قادری پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت کے مختلف محکموں میں ملازمت کرنے والے ہزاروں ملازمین کے لیے خوشخبری
اٹک (جی پی آئی)وفاقی حکومت کے مختلف محکموں میں ملازمت کرنے والے ہزاروں ملازمین کے لیے خوشخبری ،2005 سے پری میچور سالانہ ا نکریمنٹ کے ملنے کا فیصلہ ہو گیا پی ایم اے ڈی سمیت ہزاروں وفاقی سرکاری ملازمیں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،پری میچور انکریمنٹ ملنے سے ہر سرکاری ملازم کا چالیس سے پچا س ہزار روپے تک کے بقایا جات ملیں گے جبکہ سال 2012کی سالانہ انکریمنٹ علیحدہ ملے گی تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلام ہوا ہے کہ سروس ٹرابیونل اسلام آباد میں کئی سالوں سے پی ایم اے ڈی کے ملازمین سمیر ملک بھر کہ سیکڑوں وفاقی ملازمین کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو سال2005 سے پری میچور انکریمنٹ دینے کا حکم جاری کر دیا ہے اس ضمن میں مختلف وفاقی محکموں کی طرف سے کیس اور اپیلیں زیر سماعت تھی جن کو منظور کرتے ہوئے یہ سہولت دی گئی جبکہ حکومت یا کوئی اور محکمہ اس فیصلے کے خلاف سروس ٹریبنل میں اپیل لے کر نہیں گیا محمد ظفر یاب خان سابق صدر ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
استقبال ربیع الائول کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی
اٹک (جی پی آئی)استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں ضلعی صدر اے ٹی آئی انیس علی غفو ری کی قیا دت میں فواری چو ک اٹک سے مو ٹر سا ئیکل اٹک سے ریلی نکا لی گئی جو اٹک کے مختلف تجاری مراکز سے ہو تی ہو ئی سٹی صدر اے ٹی آ ئی عا طف شیخ کے گھر پیپلزکالو نی میں اختتا م پذیر ہو ئی جہا ں محفل میلاد کا انعقا د کیا گیا جس کے مہما ن خصو صی مرکزی سینئر نا ئب صدر جے یو پی ،امید وار قو می اسمبلی حلقہ این اے 57 صاحبزا دہ حافظ سعید احمد تھے محفل میلاد میں تلا وت اور نعت خوانی کی گئی مقررین نے آ پ ۖ کی حیا ت طیبہ پر تفصیلی رو شنی ڈالی اوراس بات پر زور دیا کہ مو جو دہ حا لا ت کا حل صرف نظام مصطفیٰ کے نفا ذ میں ہے جب تک موجودہ نظام نہیں بدلے گا امت مسلمہ یہو د و نصاریٰ کے جنگل سے کبھی آزاد نہیں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل مرزا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی مرزا کی چودہ بڑی برادریوں نے جے یو پی میںشمولیت
اٹک (جی پی آئی) یونین کونسل مرزا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی مرزا کی چودہ بڑی برادریوں نے جے یو پی میںشمولیت اور آئندہ عام انتخابات میں جے یو پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے یہ بات یونین کونسل مرزا میں مرکزی سینیئر نائب صدر جے یو پی ،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-57صاحبزادہ حافظ سعید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں کی گئی جس میں مرزا گاؤں کی چودہ بڑی برادریوں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں ملک محمد سعید نے اپنی برادری اور دوست احباب سمیت جے یو پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ یہ تمام برادریاں جے یو پی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گی اور یونین کونسل مرزا سے آنے والے عام انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں بم دھماکوں میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اہل تشیع کی احتجاجی ریلی نکالی گئی
اٹک (جی پی آئی) کوئٹہ میں بم دھماکوں میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اہل تشیع کی احتجاجی ریلی اور کچہری چوک دھرناسانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاملپور سیدان ،امام بارگاہ پنجتنی حمام روڈ اور سنجوال و دیگر علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں بچوں اورخواتین سمیت سادات برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلیاں کچہری چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے دھرنا دیا جو رات گئے تک جاری رہا بعد ازاں دھرنا کے شرکاء نے کچہری چوک میں مجلس عزاء منعقد کی جس میں مقرریں نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیے اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبات کیے گئے ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بم دھماکوں میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے انجمن جانثارا ں حسین کے زیر اہتمام امام بارگاہ پنجتنی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،احتجاجی ریلی امام بارگاہ پنجتنی سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچ، کچہری چوک میں دھرنا دیا گیا ریلی کے شرکاء کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرو، وزیر اعلی بلوچستان کو برطرف کرنے، بے گناہ افراد کا قتل عام بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر آواز بلند کرنے والے آج خاموش کیو ں ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان شاہ زیب قتل کیس پر نوٹس لیتے ہیں لیکن کوئٹہ میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل عام کیا گیا اس پر کیوں خاموش ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعلی بلوچستا ن کو برطرف نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا،مرکزی مجلس وحدت المسلمین کی زیر احتتام کوئٹہ میں ہونے والی کھلی دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کا مظاہرہ کچہری چوک دھرنے میں پہنچی دھرنے میں عزم کیا گیا جب تک حکومت بلوچستان برطرف کر کے صوبے کو فوج کے حوالے نہیںکیا جاتاتب تک کوئٹہ کے شہدا کے لوحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی جاری رہے گا جب تک کوئٹہ کے لوگ احتجاج ختم نہیں کرتے اٹک کا احتجاج جاری رہے گا احتجاجی دھرنے میں علماء اکرام ، سید خادم حسین کربلائی ، علی رضوی ، مولانا اسحاق ترابی ، سید خیر علی شاہ ، سید اہلیال رضوی ، رفیق حسین نیازی (ایڈووکیٹ ) ،فیاض حیدری و دیگر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں سے سوال کیا کہ کیا ہم مسلمان نہیں ، ہم پاکستانی نہیں ، ہم ٹیکس نہیں دیتے اس قوم کا قصور بتائیں پاکستان بنانے میں شیعوں کا سب سے زیادہ کردار تھا اور پاکستان بچانے میں بھی شیعو ں کا سب سے زیادہ کردار ہے چار دن سے لاشیں پڑھی ہیں یہ بھی ماں کے بیٹے ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے جوانوں کے خون کا حساب دو انشاء للہ ان کا راہگا ںنہیں جائے گا علماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ مظلوم ہے اور ہمیں مظلوم ہونے پر فخر ہے کوئٹہ کی سٹرکوں پر جن 86افراد کی لاشیں پڑی ہیں یہ ذکر حسین کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں نہ کہ کوئی چوری کرتے ہوئے، دھرنے میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع اٹک کا وفد بھی دھرنے میں شامل ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ہم نعرئے نہیں لگاتے عملی کام کرتے ہیں : شیخ آفتا ب احمد
اٹک (جی پی آئی)ہم نعرئے نہیں لگاتے عملی کام کرتے ہیں اس وقت پاکستان جل رہا ہے آئندہ الیکشن پاکستان کی بقا کا الیکشن ہے، اس وقت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیئے نواز شریف کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں سونامی خان پاکستان کی کیا خدمت کرئے گا جس نے یہودی لڑکی سے شادی کی ، اس وقت بیروز گاری ، مہنگائی عروج پر ہے بجلی ، گیس کی بندش سے صنعتیں بند ہو چکی ہیں ملک میں افراتفری کا عالم ہے،میں نے سیاست میں آنے کے بعد وہ زنجیر توڑ دی ہے کہ ایم این اے سے ملاقات کے لیے چھ چھ ماہ انتظار کرنا پڑے، میرے مخالفین سیاست اٹک میں کرتے ہیں اوررہتے لاہور میں ہیںصرف وہ الیکشن کے دنوںمیں آتے ہیں ان کی کوئی پارٹی نہیں ان کی لوٹا پارٹی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اصولوں کی پاسدار ی کرتا ہے میںجب میں سیاست میں آیا تو ڈھوک فتح پس ماندہ علاقہ تھا ڈھوک فتح میں ترقیاتی کام ہم نے کروائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار،رہنما مسلم لیگ ( ن) شیخ آفتا ب احمد ایم این اے نے ڈھوک فتح میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار پی پی 15 شیخ سلیمان سرور، ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) جاوید باجوڑی سابق نائب ناظم یونین کونسل کیپٹن محمد اقبا ل اورسٹی جنرل سیکرٹری ممتاز خان بالی آف ویسہ نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پرسٹی صدر مسلم لیگ ( ن) شیخ غلام صمدانی ، ندیم افضل، سردار اقبال، شیخ اظہر محمود ،راجہ شاہد،ملک عتیق اوردیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گندم کی کمی کی وجہ سے آٹے کی کمی، عوام کو شدید پریشانی
اٹک (جی پی آئی)گندم کی کمی کی وجہ سے آٹے کی کمی مارکیٹ میں ہے کیونکہ نئی پیدوار ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آئی ہے ریٹوں کی تبدیلی حکومت پنجاب کے اختیارات میں ہے نہ کہ تاجربرادری کے اختیار میں جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران راشد الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ تعاون کریں اورصارف کو حکومت پنجاب کی نرخ پر آٹا دیں اور کسی قسم کی ناجائز منافع خوری نہ کریں انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ انہوں کو ریٹ کے حوالے سے بھی شک ہو تو دکان کے اندر آویزاں ریٹ لسٹ پر لکھے ہوئے صدر انجمن تاجران کے نمبر پر فون کر کے ریٹ معلوم کر لیں تاکہ انہیں پریشانی نہ ہو انجمن تاجران نے حمام روڈ پر مدنی چوک کے قریب آٹے کا ایک ڈپو قائم کیا ہے جہاں عوام کو سستا معیاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں سالانہ جلو س کی تیاری کے لیے محفل میلاد کونسل کا اجلاس منعقد ہوا
اٹک (جی پی آئی)جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں ضلع اٹک کے نواحی گائوں اکھوڑی شریف میں سالانہ جلو س کی تیاری کے لیے محفل میلاد کونسل کا اجلاس زیر صدرات پیر آغا جی سرکار منعقد ہوا جس نے محفل نعت کونسل کے سرپرست اعلیٰ خان رفاقت خان ، محمد ارشد ، محمد رمضان ، محمد مسقین ،نور محمد ، اشتیاق احمد ودیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ حسب سابق اس سال بھی جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں نعت خوان پارٹیوں کو جلوس بروز ہفتہ صبح 10بجے مرکزی جامع مسجد شرکی سے شروع ہوکر مین بازار سے شروع ہوتا ہوا آغا جی سرکار پر اختتام پذیر ہوگا جہاں محفل نعت ہوگی ملک کے نامور نعت خواں سرکار دو عالم کی بارگاہ میںنذرانہ عقیدت پیش کریں گے جس کے بعد ذکر اللہ اور دعا ہوگی آخر میں اول ، دوم ، سو م آنے پارٹیوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
اٹک کے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے اپنے من مانے ریٹ مقررکر لیے
اٹک (جی پی آئی)اٹک کے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے اپنے من مانے ریٹ مقررکرکے ، سواریوںسے بے انتہا بد تمیزی نے حکومت پنجاب کے دعووں کی قلعی کھول دی ،گاڑی میں کرا یہ نامے آویزاں کرنے کاسیکرٹری آرٹی اے کا حکم ٹرانسپورٹروں نے ہوا میں اڑا دیا تفصیلات کے مطابق سقہ آباد،دوراد،باہتر،فتح جنگ ،جبی ،مرزا، بوٹا،اکھوڑی،مٹھیال ،جنڈ،حسن ابدال ،راولپنڈی اوراٹک شہر کے نواحی علاقوں میں چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے عوام کی سیکرٹری آر ٹی اے کی آشیرباد سے عوام کی چمڑی ادھیڑنی شروع کر دی 20کی جگہ 50 روپے اور 50 کی جگہ 100 سے 130روپے کرایہ وصول کیے جانے لگا سروے کے دوران مسافروں شکیل احمد ، لیاقت عمر ، غلام حسن ، محمد افضل ، ممتاز خان،گلنازندیم، ثمینہ طلعت ، سجاد نقوی ، عاصم جاوید، محمد خان ، مسعودخالد، خالد محمود، محمد اعجاز، نوید انجم ، فضیلت جان بی بی، رخسانہ بی بی ، گلفرین بی بی ،صداقت علی، اختر محمود، عزت خان، نثار احمد، شوکت علی، عاصم عادل، جہانگیر ، ارشدنے میڈیا کے نمائندوںکو ٹرانسپورٹروں کے ناروا سلوک کے بارے بتاتے ہو ئے کہا کہ ان گاڑیوں کے زائد کرایوں کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری محمد افتخار، وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی سی او اٹک اور ڈی پی او اٹک سے مطالبہ ہے کہ وہ اس ناجائز کرایوں کا فوری نوٹس لیں تاکہ لوگوں کی پریشانی میں کمی واقع ہو، لارنس پور روڈ پرچلنے والی سوزکی پک اپ والوں نے لارنس پور چوک سے ڈھوک جوگیاں تک سواری جہاں بھی اتری کرایہ 50روپے ہی لیتے ہیں جبکہ ان کاکرایہ اٹک شہر تک 20روپے بنتا ہے،سوزوکی والے پہلے ہی کرایہ پٹرول ریٹ پر وصول کر رہے ہیں جبکہ گاڑیاں گیس پرچلتی ہیں ،جب گیس سستی ہوتی ہے تو تب بھی یہ لوگ کرایہ کم نہیں کرتے ڈیزل ،پٹرول ،گیس تینوں میں سے کوئی بھی چیز کاریٹ بڑھے تو یہ کرایہ بڑھا لیتے ہیں جبکہ ان گاڑیوں کے پاس روٹ پرمنٹ بھی نہیں ہیں ، آرٹی سیکرٹری اس ضمن میں بے بس نظر آتے ہیں جو ان ٹراسپورٹروں کے خلاف قانوی کاروائی کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
پولیس چوکی کامرہ کی کامیاب کاروائی 2منشیات فروش گرفتار
اٹک (جی پی آئی) پولیس چوکی کامرہ کی کامیاب کاروائی 2منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر پولیس چوکی کامرہ کے عملہ سب انسپکٹر محمد عر فان اے ایس آئی عامر بشیر ، صفدر نعیم خان محمد عمران نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے صفدر حسین شاہ ولد محمد حسین شاہ سے 1100گرام چرس اور پسٹل بشیر حسین شاہ سے 250گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے دونوں افراد کا تعلق کامرہ گائوں سے ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔