امریکا میں نئی کاروں کی نمائش ، عوام کی دلچسپی

America New Cars

America New Cars

امریکا (جیوڈیسک) امریکہ کے بین الاقوامی آٹو شو میں چمکتی گاڑیاں عوام کے سامنے پیش کر دی گئیں ، خوبصورت ماڈلز نے شو کی رونق دوبالا کر دی۔ مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں دنیا کا بڑا آٹو شو جاری ہے جس میں دوہزار تیرہ ماڈل کی جدید کاریں پیش کی گئی ہیں۔

نمائش میں کمپنی بینٹلے کی کار حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ بارہ سلنڈر انجن والی کار دو سو میل فی گھنٹہ تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دنیا بھر سے خریدار اس آٹو شو کا رخ کر رہے ہیں۔