وینزویلا(جیوڈیسک)وینزویلا میں بیمار صدر ہوگوشاویز کے لیے اساتذہ نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ صد ر ہوگوشاویز ان دنوں کیوبا میں کینسر کا علاج کروا رہے ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں وینزویلا کے اساتذہ نے کراکس شہر میں ہوگو شاویز کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔صدر کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں اور انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ہسپتال میں داخلے کے بعد سے وہ ابھی تک میڈیا کے سامنے نہیں آئے۔