تھانہ ٹمن پر ٹائوٹ مافیا کا راج، انصاف کی فراہمی ناممکن ہو گئی

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تھانہ ٹمن پر ٹائوٹ مافیا کا راج، انصاف کی فراہمی ناممکن ہو گئی۔ تھا نہ ٹمن پرٹائوٹ مافیا قابض ہیں جن سے رابطہ کیے بغیر پولیس سے کام کے لیے مال پانی دئیے بغیر کوئی بھی کام نہیں کروایا جا سکتا۔

تھانہ ٹمن پر ٹاؤٹ مافیا کے قبضے سے عام شہریوں کے لیے بے پناہ مسائل پیدا ہوئے ہیں کہ انہیں میرٹ پر کام کروانے کیلیے کئی کئی ماہ تھانے کے طواف کرنا پڑتے ہیں مگر کام پھر بھی نہیں ہوتا۔ اہلیان ٹمن نے ڈی پی او کاشف مشتاق کانجو اور ڈی ایس پی خان افتخار الحق خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ٹمن کو ٹاؤٹ مافیا سے نجات دلائے۔