لاہور(جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام جمہوری نظام میں نقب لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے .
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد انقلاب کے نام پر انتخابات کا راستہ روکنے کی کوشش کرنے والے ن لیگ کی کامیابی سے خائف ہیں لیکن یہ کامیابی اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے بعض عناصر پرچی کے ذریعے تبدیلی کاراستہ روکنے کی خاطر پورے نظام کو تباہ کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو مشکلات میں تنہا چھوڑ کر دیار غیر میں جا بسنے والے آج کس منہ سے عوام کے مسائل کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہرمشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔تبدیلی باتوں اور تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے۔