ڈاکٹر ایوب نے محمد سمیع خان کے ہمراہ کورنگی 321 روڈ پر کار پیٹنگ کے سلسلے میں بچھائے گئے بیس کورس میٹریل کے کام کا معائنہ کیا

کراچی (محمد عامر)حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ کورنگی 321 روڈ پر کار پیٹنگ کے سلسلے میں بچھائے گئے بیس کورس میٹریل کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے موقع پر موجود عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہر گلی محلے میں ترقیاتی کاموںپر عمل درآمد کرکے عوام الناس سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔

حق پر ست عوامی نمائندوں کا یہ عزم ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں اور حق پر ست قیادت اپنی تمام تر توانائیاں برئو ے کار لاکر روشن اور خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنارہے ہیں اس موقع پر محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دیں کہ استرکاری کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کی کوالٹی کو لازمی طور پر برقرار رکھا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی  ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہاکہ ٹائون انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے شب و روز کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوام کی بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اور ہم عوام کی بلاامتیاز و تفریق خدمت کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے اور وسائل سے بھر پور بنانے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مذید کہا کہ کورنگی  ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کروا کر کورنگی کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جا رہا ہے

Korangi Town Carpeting UC

Korangi Town Carpeting UC