لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری ملازم تشدد کیس میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بری کر دیا۔ بیکری ملازم تشدد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ منورحسین کی عدالت میں ہوئی۔
کیس کے مدعی اور تشدد کے شکار بیکری ملازم عرفان نے بیان دیا تھا کہ علی عمران نہ تو اس پر تشدد کرنے والوں میں شامل تھے ، اور نہ ہی موقع پر موجود تھے، پولیس نے وزیر اعلی کے داماد علی عمران کو تشدد کیس میں دفعہ 109 کے تحت گرفتار کر رکھا تھا۔