پنجاب(جیوڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب کی سی این جی سٹیشنز کو سترہ جنوری سے چوبیس گھنٹے کے لیے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کے مطابق لاہور، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ ، قصوراور شیخوپورہ کے سی این جی سٹیشنز کو سترہ جنوری کی صبح چھ بجے گیس فراہم کر دی جائے گی جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور جہلم کے سی این جی صارفین اٹھارہ جنوری کی صبح چھ بجے چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی حاصل کرسکیں گے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یہ فیصلہ سی این جی کی چوبیس روز کی مسلسل بندش کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا ہے۔