لاہور (جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی لانگ مارچ کے بعد دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کو دھرنے میں شرکت کے لئے ایک بار پھر دعوت دی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس لاہور میں ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی پیشکش پر غور کیا گیا ، تاہم اجلاس میں اتفاق رائے سے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق ان کی جماعت جمہوری طریقے سے نظام میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔