رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم سمیت دیگر کی گرفتاری ایک معمہ

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

رینٹل پاور کیس (جیوڈیسک) رینٹل پاور کیس میں سپریم کی جانب سے نیب کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔ وزیر اعظم سمیت کسی بھی ملزم کو گزشتہ رات تک گرفتار نہیں کیا گیا کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔

رینٹل پاور کیس میں مقدمے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ایک بار پھر ہوگی جس میں چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائر فصیح بخاری سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل عرفان قادر اور وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک وضاحت کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت حاصل استثنی سے متعلق سوالات بھی سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز سپریم کورٹ نے ایک ریفرنس میں وزیر اعظم سمیت 15 اور دوسرے ریفرنس میں 22 نامزد ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کے احکامات دئیے تھے۔