استحصال وکرپٹ سیاسی قیادت سے بیزار عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، جی کیو ایم
Posted on January 17, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی ( پ ر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دوماہ کے اقتدار کیلئے جمہوری نظام کو خطرے میں ڈال رہی ہے کیونکہ انتخابات کی تاریخ اور نگراں حکومت کے قیام میں تاخیر جمہوریت کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے۔
کیونکہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں سے پریشان عوام حکومت اور جمہوریت کے فرق کو بھلاکر اب جمہوریت کو ہی قومی مسائل کا ذمہ دار محسوس کرنے لگے اور اب سیاسی چہروں کی تبدیلی کے بجائے ایوانوں میں موجود تمام سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے بیزار دکھائی دے رہے۔
ہیں اور چہروں کے ساتھ نظام کی بھی تبدیلی چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پہلے عوام عمران خان کے پیچھے چل پڑے اورجب انہیں محسوس ہوا کہ عمران خان کا انقلاب سستی کا شکار ہے تو انہوں نے تیزرفتار انقلاب کے داعی طاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط کرنے شروع کردیئے۔
اگر فوری طور پر عوام کیلئے قابل قبول نگراں حکومت بناکر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور طاہرالقادری کا انقلاب مارچ بھی ناکام ہوتا محسوس ہوا تو عوام جمہوریت کاتحفظ نہیں کرینگے اور نجات کیلئے کسی بھی قسم کے ممکنہ فوجی اقدام کی مکمل حمایت کرینگے ۔