امریکا میں ننھے منے بچوں نے سر بکھیر دیئے

Sandy Hook Song

Sandy Hook Song

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں ننھے منے بچوں کی گلوکاری نے سر بکھیر دیئے، گانے کی ویڈیو میں بچوں کی ہنسی اور کھلکھلاہٹ نے چار چاند لگا دیئے۔ ہنستے مسکراتے بچے کسے لگتے نہیں اچھے یہی بچے اگر گنگنائیں تو کیا ہی مزا آجائے۔

امریکا کے ایک پوپ سنگر نے کیا ہے تہیہ نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کا۔۔جس کے لئے ایک خوبصورت گانا تخلیق کیا۔ اس گانے میں چار چاند لگانے کے لئے شامل کیا ہے بچوں کو جنھوں نے گانے میں سر تو خوب لگایا ساتھ ساتھ ویڈیو میں ڈھیروں شرارتیں بھی کیں۔

بچوں کو گانا گاتے ہوئے مشکل تو ہوئی پر ہمت نہ ہاری۔۔یہ گانا ان کی فیورٹ کارٹون مووی دی وزرٹ آف اوز۔۔میں گایا گیا تھا جسے بچوں نے گا کر مزیدار بنا دیا خوبصورت سونگ اوور داریمبو میں ان بچوں کو یاد کیا گیا جو امریکی اسکول فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔